سورة الكهف - آیت 76
قَالَ إِن سَأَلْتُكَ عَن شَيْءٍ بَعْدَهَا فَلَا تُصَاحِبْنِي ۖ قَدْ بَلَغْتَ مِن لَّدُنِّي عُذْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ نے کہا (٤٧) اگر میں نے اس کے بعد آپ سے کسی چیز کے بارے میں سوال کیا، تو آپ مجھے اپنے ساتھ نہ رکھئے گا میری جانب سے آپ عذر کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(47) موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر میں اس کے بعد آپ سے کسی چیز کے بارے میں پوچھوں تو مجھے اپنی صحبت سے الگ کردیجیے اور اس کے لیے آپ معذور ہوں گے کہ ایک بار نہیں بلکہ دوبارہ آپ نے میرا عذر قبول کیا اور مجھے اپنے ساتھ رہنے کا موقع دیا۔