سورة الكهف - آیت 73
قَالَ لَا تُؤَاخِذْنِي بِمَا نَسِيتُ وَلَا تُرْهِقْنِي مِنْ أَمْرِي عُسْرًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
موسیٰ نے کہا جو بات میں بھول گیا تھا اس پر میرا مواخذہ نہ کیجئے، اور میرے مہم کو میرے لئے مشکل نہ بنایئے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لیے اس پر میرا مواخذہ نہ کیجیے اور اتنی شدت نہ برتیئے کہ مجھے اپنا ساتھ چھوڑنے پر مجبور کردیجیے، بلکہ میری غلطی کو نظر انداز کردیجیے۔