سورة الكهف - آیت 25
وَلَبِثُوا فِي كَهْفِهِمْ ثَلَاثَ مِائَةٍ سِنِينَ وَازْدَادُوا تِسْعًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
وہ نوجوان اپنے غار (١٥) میں تین سو سال اور مزید نو سال رہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(15) حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اس پوری مدت کی خبر دی ہے جس میں اصحاب کہف سوئے رہے تھے وہ شمسی حساب سے تین سو سال اور قمری حساب سے تین سو نو سال کی مدت تھی، اس لیے کہ ہر شمسی سول سال، قمری ایک سو تین سال کے برابر ہوتا ہے، یہ ان کے سوئے رہنے کی مدت تھی،