سورة الكهف - آیت 8

وَإِنَّا لَجَاعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور جو کچھ اس پر ہے اسے ہم ختم کر کے ایک ہموار میدان بنا دیں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور ایک دن ایسا آئے گا کہ زمین اور اس پر موجود تمام اشیاء یکسر ختم ہوجائیں گی، اور زمین بے آب و گیاہ میدان بن جائے گا۔ مفسرین لکھتے ہیں کہ ان دونوں آیتوں میں بھی نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی گئی ہے کہ آپ پریشان نہ ہوں اورغم نہ کریں اس لیے کہ جس دنیا اور اس کی لذتوں اور شہوتوں کی خاطر آپ سے کفار عداوت کرتے ہیں اسے بہرحال ختم ہوجانا ہے اور سب کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے، تاکہ ان کے اعمال کا انہیں بدلہ چکایا جائے۔