سورة الإسراء - آیت 109

وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا ۩

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور وہ ٹھڈیوں کے بل سجدے میں گر کر روتے ہیں اور قرآن ان کے خشوع کو اور بڑھا دیتا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور قرآن کریم میں مذکور وعظ و نصیحت کو سن کر شدت تاثیر سے اپنی ٹھڈیوں کے بل سجدے میں گر کر روتے ہیں اور اللہ کے لیے ان کی عاجزی و انکساری میں اضافہ ہوتا ہے۔