سورة الإسراء - آیت 98

ذَٰلِكَ جَزَاؤُهُم بِأَنَّهُمْ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا وَقَالُوا أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

انہیں یہ بدلہ اس کا ملے گا کہ انہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا تھا، اور کہتے تھے کہ جب ہم ہڈیاں اور چورا ہوجائیں گے تو کیا ہم دوبارہ نئی تخلیق کے ذریعہ اٹھائے جائیں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (98) میں مذکورہ بالا مفہوم کی تائید ہے کہ ایسا برتاؤ ان کے ساتھ اس لیے ہوگا کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں کا انکار کردیا تھا اور کہتے تھے کہ ہم جب مر کر صرف ہڈیاں اور راکھ ہوجائیں گے تو کیا ہمیں نئے سرے سے پیدا کر کے اٹھایا جائے گا؟