سورة الإسراء - آیت 89

وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَٰذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلٍ فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ہم نے لوگوں کی ہدایت کے لئے اس قرآن میں ہر قسم کی مثالیں (٥٧) بیان کی ہیں، لیکن اکثر لوگوں نے انکار ہی کیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(57) اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے اس قرآن کریم میں ہر وہ بات اور مثال بیان کردی ہے جس میں غور و فکر انہیں راہ راست پر لاکھڑا کردے، لیکن بنی نوع انسان کا حال عجیب رہا ہے کہ اکثر لوگوں نے اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، بلکہ کفر کی راہ اختیار کرلی اور قرآن کی تکذیب کی، اور یہ اس قضائے الہی کے مطابق ہوا ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ لشکر ابلیس سے جہنم کو بھردے گا۔