سورة الإسراء - آیت 76
وَإِن كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا ۖ وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلَافَكَ إِلَّا قَلِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور قریب تھا کہ کفار آپ کو سرزمین مکہ (٤٦) میں رہنے سے گھبرا دیتے تاکہ آپ کو وہاں سے نکال دیں، اگر ایسا ہوتا تو وہ لوگ آپ کے بعد وہاں تھوڑی مدت رہ پاتے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(46) نبی کریم (ﷺ) کو ان کی دعوت توحید سے روکنے کی جب تمام شیطانی چالیں ناکام ہوگئیں تو کافروں نے آپ کو پریشان کرنا شروع کردیا، تاکہ آپ تنگ آکر مکہ سے باہر چلے جائیں، اسی کی طرف اس آیت کریمہ میں اشارہ ہے کہ اگر مشرکین آپ کو نکال دیتے تو آپ کے بعد وہ لوگ کچھ ہی دن زمین پر زندہ رہتے،