سورة الإسراء - آیت 73
وَإِن كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ ۖ وَإِذًا لَّاتَّخَذُوكَ خَلِيلًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
قر قریب تھا کہ کفار مکہ آپ کو اس دعوت توحید سے بہکا دیتے (٤٤) جس کا ہم نے آپ کو بذریعہ وحی حکم دیا ہے، تاکہ اس کے بجائے آپ ہماری طرف کوئی جھوٹ منسوب کردیں، پھر تو وہ آپ کو اپنا گہرا دوست بنا لیتے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(44) مشرکین عرب نے ایک کسر نہیں اٹھا رکھی کہ نبی کریم (ﷺ) کو جادۂ حق سے برگشتہ کردیں، انہیں تکلیفیں دیں اور ظلم و تشدد کا ہر طریقہ اختیار کیا تاکہ آپ توحید کی دعوت سے باز آجائیں، شرک پر نکیر نہ کریں ان کے ساتھ باطل کی تائید پر مصالحت کرلیں اور ان کے جھوٹے معبودوں کے بارے میں ان کی مرضی کی بات کریں۔