سورة النحل - آیت 122

وَآتَيْنَاهُ فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ۖ وَإِنَّهُ فِي الْآخِرَةِ لَمِنَ الصَّالِحِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ہم نے انہیں دنیا میں اچھائی دی تھی اور بیشک وہ آخرت میں نیک لوگوں میں ہوں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور دنیا میں انہیں اچھائی دی یعنی ان کا ذکر جمیل تمام اہل ادیان کی زبانوں پر ہمشیہ کے لیے ثبت ہوگیا، اور آخرت میں وہ صالحین کی جماعت کے ساتھ جنت میں اعلی مقام پر فائز ہوں گے۔