سورة النحل - آیت 98
فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
پس جب آپ قرآن پڑھئے (٦٣) تو اللہ کے ذریعہ مردود و شیطان سے پناہ مانگئے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(63) چونکہ قرآن کریم اللہ کی برحق کتاب ہے، اور حق کا جنوں اور انسانوں کے شیاطین میں سے ایک دشمن اور مخالف ضرور ہوتا ہے جو اس کے خلاف لوگوں کے دلوں میں شبہات پیدا کرتا ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ)کو حکم دیا کہ جب آپ قرآن کی تلاوت کریں تو اللہ کے ذریعہ مردود و شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگیں۔ شوکانی کہتے ہیں کہ جب قرآن کریم کی تلاوت سے پہلے شیطان کے شر سے پناہ مانگنا ضروری ہوا، تو دوسرے نیک اعمال کرنے سے پہلے اس کے شر سے پناہ مانگنا بدرجہ اولی ضروری ہوا۔