سورة النحل - آیت 85
وَإِذَا رَأَى الَّذِينَ ظَلَمُوا الْعَذَابَ فَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جب ظالم لوگ عذاب (٥٣) کو دیکھ لیں گے، تو ان سے وہ عذاب ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(53) جب مشرکین عذاب جہنم کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے تو ان کی ہزار تمنا ہوگی کہ کس طرح یہ عذاب ان سے ٹل جائے، لیکن ٹلنا تو دور کی بات ہوگی اس میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی، اور نہ ہی انہیں توبہ کی مہلت دی جائے گی،