وَمَا أَنزَلْنَا عَلَيْكَ الْكِتَابَ إِلَّا لِتُبَيِّنَ لَهُمُ الَّذِي اخْتَلَفُوا فِيهِ ۙ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ
اور ہم نے آپ پر کتاب اس لیے نازل کی ہے (٣٨) تاکہ جس بات میں وہ آپس میں اختلاف کرتے ہیں اسے آپ ان کے لیے کھول کر بیان کردیجیے، اور وہ کتاب ان لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے جو اللہ پر ایمان رکھتے ہیں۔
(38) آپ کو مزید تسلی دینے کے لیے اور یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ آپ ایک عظیم رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے آپ پر قرآن اس لیے نازل کیا ہے تاکہ آپ توحید و شریک اور ہدایت و گمراہی جیسے مسائل کو کھول کر بیان کردیں جن میں لوگ آپس میں اختلاف کرتے ہیں، اور یہ کتاب عظیم ہدایت کا سرچشمہ اور رحمت باری تعالیٰ کا منبع ہے، اس میں صحیح عقیدہ، عبادت کے طریقے، اسلامی آداب و اخلاق اور انسانی زندگی کے تمام ضروری امور بیان کردیئے گئے ہیں، اور ہدایت و رحمت کے ان خزانوں سے وہی لوگ مستفید ہوں گے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائیں گے، غیر مؤمنین ان سے محروم رہ جائیں گے۔