سورة النحل - آیت 55

لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنَاهُمْ ۚ فَتَمَتَّعُوا ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تاکہ ہم انہیں جو نعمتیں دی ہیں ان کی وہ لوگ ناشکری کریں، پس تم مزے اڑا لو، عنقریب تمہیں اپنا انجام معلوم ہوجائے گا۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس طرح وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کر بیٹھتے ہیں اور کفر و عناد میں مبتلا ہوجاتے ہیں، ایسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے دھمکی دی ہے اور کہا کہ کچھ دنوں کے لیے مزے اڑا لو، عنقریب قیامت کے دن تمہیں اپنے انجام اور ٹھکانے کا پتہ چل جائے گا۔