سورة النحل - آیت 52
وَلَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَهُ الدِّينُ وَاصِبًا ۚ أَفَغَيْرَ اللَّهِ تَتَّقُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے (٣٠) اور صرف اسی کی اطاعت دائمی طور پر لازم ہے، کیا تم اللہ کے سوا کسی اور سے ڈرتے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(30) مذکورہ بالا مضمون کی تائید میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہی آسمان و زمین کی ہر چیز کا مالک ہے، اور ہر حال میں اور ہر وقت اسی کی طاعت و بندگی واجب ہے، اور اس کے علاوہ کسی سے ڈرنا اس کی وحدانیت، خالقیت اور رازقیت پر ایمان لانے کے منافی ہے،