سورة النحل - آیت 44

بِالْبَيِّنَاتِ وَالزُّبُرِ ۗ وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَفَكَّرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

ہم نے انہیں معجزات اور کتابیں دے کر بھیجا تھا، اور آپ پر ہم نے قرآن نازل کیا ہے، تاکہ لوگوں کے لئے جو کچھ نازل کیا گیا ہے، اسے آپ ان کے لئے کھول کر بیان کردیجئے، اور تاکہ لوگ غوروفکر کریں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کی نبوت کی مزئد تائید و تصدیق کے طور پر فرمایا کہ ہم نے آپ پر قرآن نازل کیا ہے جو لوگوں کو ان کا بھولا ہوا سبق یاد دلاتا ہے اور انہیں خواب غفلت سے بیدار کرتا ہے، اور آپ کی ذمہ داری یہ ہے کہ آپ بحیثیت رسول ان اوامر و نواہی اور وعدہ و وعید کو لوگوں کے لیے بیان کردیں جو اس قرآن میں موجود ہیں، اور لوگوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ قرآن کی آیات میں غور و فکر کر کے ہدایت کی راہ گامزن ہوں اور فلاح دارین حاصل کریں۔