سورة النحل - آیت 42
الَّذِينَ صَبَرُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جن لوگوں نے (اللہ کی راہ میں تکلیفوں پر) صبر کیا، اور جو (ہرحال میں) اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت (42) سے یہ بھی مستفاد ہے کہ صبر اور توکل داعی الی اللہ کی دو اہم ترین صفات ہیں ان کے بغیر وہ اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔