سورة النحل - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بے حد رحم کرنے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ النحل مکی ہے، اس میں ایک سو اٹھائیس آیتیں اور سولہ رکوع ہیں۔ نام : اس کا نام آیت (68) سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : حسن، عکرمہ، عطا اور جابر بن عبداللہ کے نزدیک پوری سورت مکی ہے، ابن عباس اور ابو زبیر کے نزدیک تین آیتوں کے سوا پوری سورت مکی ہے، وہ آیتیں آیت (95) سے تک ہیں۔ قتادہ کے نزدیک پانچ آیتوں (110، 126، 127، 128، اور 141) کے علاوہ پوری سورت مکی ہے۔ اس سورت میں بھی عام سورتوں کی طرح اللہ کے ساتھ غیروں کو شریک بنانے کی تردید کی گئی ہے اور اللہ کی وحدانیت پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے، اور نبی کریم (ﷺ) پر ایمان نہ لانے پر زجر و توبیخ اور اس کے برے نتائج بیان کیے گئے ہیں۔