سورة الحجر - آیت 92
فَوَرَبِّكَ لَنَسْأَلَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پس آپ کے رب کی قسم ! ہم ان سب سے (٣٩) پوچھیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(39) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تمام کافروں کے اعمال کا محاسبہ کرے گا جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے، ایک دوسرا قول یہ ہے کہ یہاں مؤمن و کافر تمام بنی نوع انسان مراد ہیں، اس قول کی تائید قرآن کریم کی ان آیتوں سے ہوتی ہے جن میں تمام بنی نوع انسان سے پوچھے جانے کی صراحت آئی ہے۔ مثلا سورۃ الغاشیہ کی آیات (25،26) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے، پھر ان سے حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے۔