سورة الحجر - آیت 86
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ الْخَلَّاقُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بیشک آپ کا رب ہی پیدا (٣٤) کرنے والا، بڑا جاننے والا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(34) اوپر قیامت کے برپا ہونے کی جو بات کی گئی ہے اسی کی مزید تاکید کے طور پر کہا جارہا ہے کہ رب العالمین ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، کوئی شے اسے عاجز نہیں کرسکتی ہے، وہ ان تمام اجسام کی خبر رکھتا ہے جو مر کر اور مٹی میں گل سڑ کر ختم ہوگئے ہیں۔ سورۃ یسین آیت (81) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : کہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے کیا وہ ان جیسوں کے پیدا کرنے پر قادر نہیں ہے، بیشک قادر ہے اور وہی بہت بڑا پیدا کرنے والا، سب کچھ جاننے والا ہے۔