سورة الحجر - آیت 66
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے لوط کو یہ فیصلہ (٢٨) سنا دیا کہ صبح کے وقت ان مجرموں کی جڑ کاٹ دی جائے گی۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(28) اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) کو بذریعہ وحی اس عذاب کی خبر پہلے ہی دے دی تھی کہ صبح کے وقت تمام کفار ہلاک ہوجائیں گے اور ان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔