سورة الحجر - آیت 57
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور کہا، تو اے اللہ کی جانب سے بھیجے گئے فرشتو ! تم کس مہم (٢٥) پر آئے ہو۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(25) ابراہیم (علیہ السلام) نے سمجھ لیا تھا کہ فرشتے صرف انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے کے لیے آسمان سے نہیں اترے ہیں، ضرور کوئی اور بات بھی ہے، اسی لیے انہوں نے پوچھا کہ تمہاری آمد کا دوسرا مقصد کیا ہے؟