سورة الحجر - آیت 55
قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
انہوں نے کہا، ہم آپ کو سچی خوشخبری دے رہے ہیں اس لئے آپ ناامید ہونے والوں میں سے نہ بن جایئے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
فرشتوں نے مزید تاکید کے طور پر کہا کہ ہم نے آپ کو ایسی یقینی بات کی خوشخبری دی ہے جس کے نہ ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، اس لیے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ اور اس کا وعدہ ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، آپ ناامید نہ ہوں،