سورة الحجر - آیت 52
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا قَالَ إِنَّا مِنكُمْ وَجِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جب وہ ان کے پاس آئے، پھر سلام کیا، ابراہیم نے کہا، ہمیں تم لوگوں سے ڈر لگ رہا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس انسانوں کی شکل میں مہمان بن کر آئے اور سلام کیا تو وہ بہت خوش ہوئے، لیکن جب انہوں نے کھانے اور گوشت کی طرف ہاتھ نہیں بڑھایا، تو ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے بارے میں شبہ ہوا اور ڈرے کہ شاید ان کی نیت اچھی نہیں ہے،