سورة الحجر - آیت 51
وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور آپ انہیں ابراہیم کے مہمانوں (٢٤) کے بارے میں اطلاع دے دیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(24) جن فرشتوں کو اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) کی قوم کو ہلاک کرنے کے لیے بھیجا تھا، وہ پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس گئے تھے، اور انہیں اسحاق (علیہ السلام) کی خوشخبری دی تھی، چونکہ اس واقعہ میں خوف و رجاء، خوشخبری اور ضمنی طور پر قوم لوط کی ہلاکت کی خبر تھی، اس لیے اس سے گزشتہ آیت کے مضمون کی تائید ہورہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکوں کے لیے غفور رحیم ہے اور ظالموں کے لیے اس کا عذاب بہت ہی دردناک ہے۔ یہ واقعہ پوری تفصیل کے ساتھ سورۃ ہود میں گزر چکا ہے،