سورة ابراھیم - آیت 51

لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تاکہ اللہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ (٣٩) چکائے، بیشک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے،۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(39) قیامت کے دن اہل جرائم کے ساتھ جو کچھ ہوگا اس لیے ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ چکائے۔