سورة ابراھیم - آیت 51

لِيَجْزِيَ اللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

تاکہ اللہ ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ (٣٩) چکائے، بیشک اللہ بہت جلد حساب لینے والا ہے،۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(39) قیامت کے دن اہل جرائم کے ساتھ جو کچھ ہوگا اس لیے ہوگا تاکہ اللہ تعالیٰ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ چکائے۔