سورة ابراھیم - آیت 49

وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِي الْأَصْفَادِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور اس دن آپ مجرموں (٣٧) کو زنجیروں میں جکڑے ہوئے دیکھیں گے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(37) اور مجرموں کی حالت یہ ہوگی کہ ان میں سے ہر ایک قسم کے مجرمین کو الگ الگ جمع کیا جائے گا، اور ان کے ہاتھوں اور پاؤں میں بیڑیاں ڈال کر ان کی گردنوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا۔