سورة ابراھیم - آیت 46

وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ وَعِندَ اللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِن كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور ان لوگوں نے اپنی چال چلی (٣٤) تھی اور اللہ کو ان کی چالوں کا پتہ تھا، اگرچہ ان کی سازشیں ایسی تھیں کہ پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(34) اہل مکہ نبی کریم (ﷺ)اور دعوت اسلامیہ کے خلاف بڑی زبردست سازشیں کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ان کی وہ تمام سازشیں لکھی جارہی ہیں جن کا بدلہ انہیں مل کر رہے گا، اور وہ سازشیں اتنی ہیبت ناک تھیں کہ پہاڑوں کو اکھاڑ پھینکتیں اور انہیں تہہ و بالا کردیتیں، لیکن اللہ اپنے نبی (ﷺ) اور دین اسلام کی حمایت کرتا رہا اور ان کی چالیں دھری کی دھری رہ گئیں۔