سورة ابراھیم - آیت 45

وَسَكَنتُمْ فِي مَسَاكِنِ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْأَمْثَالَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور تم ان لوگوں کے گھروں میں رہ چکے ہو جنہوں نے اپنے آپ پر ظلم (٣٣) کیا تھا، اور تم پر یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا تھا، اور ہم نے تمہارے لیے مثالیں بھی بیان کردی تھیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(33) یعنی تم ان بستیوں کو دیکھ چکے ہو جن کے رہنے والوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تھا، جیسے عاد و ثمود کی بستیاں، اللہ نے ان پر جو عذاب نازل کیا تھا اس کے آثار اب تک باقی ہیں ور اس کی خبریں تواتر کے ساتھ تم تک پہنچ چکی ہیں اور جو کچھ انہوں نے کیا تھا جس کی وجہ سے وہ اس انجام بد کو پہنچے، وہ ساری باتیں تمہیں معلوم ہیں پھر بھی تم میں کوئی ایسا نہ ہوا جو عبرت حاصل کرتا اور اپنی اصلاح کی کوشش کرتا۔