سورة ابراھیم - آیت 43

مُهْطِعِينَ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ ۖ وَأَفْئِدَتُهُمْ هَوَاءٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اپنے سروں کو اوپر اٹھائے تیزی سے دوڑ (٣١) رہے ہوں گے، ان کی پلکیں نہیں جھکیں گی، اور ان کے دل ہوا ہورہے ہوں گے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(31) جب قیامت برپا ہوگی تو مردے اپنی قبروں سے نکل کر میدان محشر کی طرف بڑی تیزی میں دوڑیں گے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ المعارج آیت (43) میں فرمایا ہے : کہ اس دن لوگ اپنی قبروں سے نکل کر خوب تیزی سے دوڑیں گے، اپنے سر اوپر کی طرف اٹھائے ہوں گے اور آنکھیں کھلی ہوں گی، پلکوں میں حرکت بھی نہیں ہوگی اور مارے گھبراہٹ کے ان کے دل ہوا ہو رہے ہوں گے۔