سورة ابراھیم - آیت 40
رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے میرے رب ! مجھے اور میری اولاد کو نماز کا پابند بنا دے، اے ہمارے رب ! اور میری دعا (٢٩) کو قبول فرما لے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(29) انہوں نے اپنے رب سے یہ دعا بھی کی کہ وہ انہیں اور ان کی اولاد کو نماز کا پابند بنا دے، اور ان کی تمام دعاؤں کو بالعموم اور ان دعاؤں کو بالخصوص قبول فرما لے۔ بعض مفسرین نے یہاں دعا سے مراد عبادت لی ہے،