سورة یوسف - آیت 55

قَالَ اجْعَلْنِي عَلَىٰ خَزَائِنِ الْأَرْضِ ۖ إِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یوسف نے کہا کہ آپ مجھے ملک کے خزانوں کا ذمہ دار بنا دیجئے۔ (٤٩) میں بیشک ان کی خوب حفاظت کروں گا، اور مجھے اس کام کی اچھی معلومات ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(49) جب بادشاہ نے انہیں اپنا نائب بنا لیا تو انہوں نے اپنی اہلیت و قابلیت اور ملک کی ضرورت کو پیش نظر بادشاہ سے کہا کہ مجھے سرزمین مصر کے خزانوں کا ذمہ دار بنا دیا جائے، تاکہ علم و امانت کی روشنی میں قحط سالی کے زمانے میں عوام کو غذا بہم پہنچانے کے لیے ابھی سے تیاری شروع کردوں جو خوشحالی کے سات سالوں کے بعد آنے والا ہے۔