سورة یوسف - آیت 11
قَالُوا يَا أَبَانَا مَا لَكَ لَا تَأْمَنَّا عَلَىٰ يُوسُفَ وَإِنَّا لَهُ لَنَاصِحُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
انہوں نے کہا، اے ابا ! آپ یوسف کے بارے میں ہم پھر بھروسہ (١١) کیوں نہیں کرتے ہیں، حالانکہ ہم یقینا اس کے خیر خواہ ہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(11) اس آیت سے پتہ چلتا ہے کہ یعقوب (علیہ السلام) نے ان کی آنکھوں میں شر کو دیکھ لیا تھا اور بھانپ گئے تھے کہ وہ لوگ یوسف کے بارے میں کچھ اچھا نہیں سوچ رہے ہیں۔