سورة ھود - آیت 121
وَقُل لِّلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَامِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ہیں آپ ان سے کہہ دجیے کہ تم اپنی جگہ پر جو چاہو کیے جاؤ (٩٨) بیشک ہم لوگ بھی اپنے دین پر عمل کیے جائیں گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(98) مذکور ذیل دونوں آیتوں میں مشرکین مکہ کو سخت دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر تم دعوت اسلام کو قبول نہیں کرتے ہو اور اپنے کفر پر تمہیں اصرار ہے تو ٹھیک ہے، پھر تم اپنی جگہ جو چاہو کیے جاؤ، ہم بھی اپنی جگہ اسلام پر کار بند رہتے ہیں، اور تم بھی اپنے انجام بد کا انتظار کرلو، ہم بھی اللہ کی جانب سے فتح و نصرت کا انتظار کرلیتے ہیں۔