سورة ھود - آیت 101
وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَٰكِن ظَلَمُوا أَنفُسَهُمْ ۖ فَمَا أَغْنَتْ عَنْهُمْ آلِهَتُهُمُ الَّتِي يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مِن شَيْءٍ لَّمَّا جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَمَا زَادُوهُمْ غَيْرَ تَتْبِيبٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے ان پر ظلم (٨٤) نہیں کیا تھا، بلکہ انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا تھا، پس جب آپ کے رب کا حکم آگیا تو وہ معبود جن کی وہ اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے کچھ بھی کام نہ آئے اور ہلاکت و بربادی کے سوا کچھ بھی انہیں نہیں دیا۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(84) ان قوموں کو ہلاک کر کے اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، بلکہ کفر و معاصی کا ارتکاب کر کے انہوں نے خود اپنے لیے ہلاکت و بربادی کا سامان مہیا کیا، اور جب ان پر عذاب نازل ہوا تو ان کے جھوٹے معبود ان کے کچھ بھی کام نہ آئے، بلکہ درحقیقت دنیا و آخرت میں وہی ان کی بربادی کا سبب بنے۔