سورة ھود - آیت 92

قَالَ يَا قَوْمِ أَرَهْطِي أَعَزُّ عَلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَاتَّخَذْتُمُوهُ وَرَاءَكُمْ ظِهْرِيًّا ۖ إِنَّ رَبِّي بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيطٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

شعیب نے کہا، اے میری قوم کے لوگو ! کیا میرا خاندان تمہاری نظر میں اللہ سے زیادہ عزیز ہے (٧٧)، اور تم نے اسے پس پشت ڈال دیا؟ بیشک میرا رب تمہارے تمام کاموں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(77) شعیب (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا خاندان تمہاری نظر میں اللہ سے زیادہ معزز ہے، تم لوگوں نے اس کے دین اس کے حکم اور اس کی وحی کو ٹھکرا دیا ہے، اور میرے خاندان کے کافروں کا لحاظ کر کے مجھ پر احسان جتا رہے ہو، بیشک میرا رب تمہارے تمام کرتوتوں کو خوب جانتا ہے، اور وہ تمہیں اس کی سزا ضرور دے گا۔