سورة ھود - آیت 58
وَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا نَجَّيْنَا هُودًا وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَنَجَّيْنَاهُم مِّنْ عَذَابٍ غَلِيظٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب ہمارا حکم (٤٥) (عذاب) آگیا، تو ہم نے اپنی رحمت سے ہود اور ان کے مومن ساتھیوں کو نجات دے دی، اور ہم نے انہیں ایک بہت ہی سخت عذاب سے نجات دی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(45) چنانچہ اللہ کا عذاب ایک ایسی شدید اور خوفناک آندھی کی شکل میں آیا جس میں کوئی خیر نہیں تھی، اور جو سات رات اور آٹھ دن تک چلتی رہی، تمام کفار ہلاک ہوگئے، اور اللہ نے ہود اور ان کے مسلمان ساتھیوں کو بچا لیا، اور قیامت کے دن انہیں عذاب نار سے بھی نجات دے گا۔