سورة یونس - آیت 65
وَلَا يَحْزُنكَ قَوْلُهُمْ ۘ إِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا ۚ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور آپ کو مشرکین کی باتیں غمگین (٤٨) نہ بنا دیں، بیشک تمام عزت اور غلبہ اللہ کے لئے ہے، وہ خوب سننے والا، بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(48) نبی کریم (ﷺ) کافروں کی استہزا آمیز باتوں سے کبھی دل برداشتہ ہوجاتے تھے، تو اللہ نے فرمایا کہ آپ کافروں کی جھوٹی باتوں کی پرواہ نہ کریں اور غم نہ کھائیں، اس لیے کہ آسمان و زمین کی مملکت میری ہے، اور میں ہر چیز پر ہر حال میں غالب ہوں، اس لیے یہ کفار آپ پر کبھی بھی غالب نہیں آسکیں گے، عزت و غلبہ آپ ہی کو ملے گا۔