سورة یونس - آیت 52

ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب چکھو دائمی عذاب، تمہیں تمہارے اعمال کا ہی بدلہ دیا جارہا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (52) میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن ان ظالموں کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کے لیے اپنے کرتوتوں کے بدلے عذاب کا مزا چکھتے رہو۔