سورة یونس - آیت 34

قُلْ هَلْ مِن شُرَكَائِكُم مَّن يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۚ قُلِ اللَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ۖ فَأَنَّىٰ تُؤْفَكُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

آپ پوچھیے کہ کیا تمہارے شرکاء میں سے کوئی ہے جو مخلوقات کو پہلی بار وجود (٢٩) میں لائے پھر انہیں دوبارہ زندہ کرے؟ آپ کہے کہ صرف اللہ مخلوقات کو پہلی بار پیدا کرتا ہے، پھر اسے دوبارہ زندہ کرے گا تو تمہیں بہکا کر کدھر لے جایا جارہا ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(29) مشرکین کے خلاف مزید حجت قائم کی جارہی ہے، کہ اے میرے نبی ذرا ان مشرکین سے پوچھیے تو سہی کہ کیا تمہارے شرکاء میں کوئی ہے جو انسان کو نطفہ سے پیدا کرے، پھر ایک مدت مقررہ کے بعد اس پر موت طاری کردے، اور پھر قیامت کے دن دوبارہ زندہ کرے ؟ آپ کہہ دیجیے کہ یقینا جواب یہی ہے کہ کوئی نہیں ہے وہ صرف اللہ ہے جو اس پر قادر ہے، تو پھر تم کیسے اس کے سوا غیروں کی عبادت کرتے ہو؟