سورة البقرة - آیت 131

إِذْ قَالَ لَهُ رَبُّهُ أَسْلِمْ ۖ قَالَ أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(یاد کرو) جب ابراہیم سے اس کے رب نے کہا کہ (اے ابراہیم) تو اپنے رب کا اطاعت گذار بندہ (١٩٣) بن جا، تو اس نے کہا کہ میں رب العالمین کا اطاعت گذار بن گیا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

193: اللہ تعالیٰ نے ابراہیم کو اخلاص، کمال عبودیت اور توحید و اسلام پر ثابت رہنے کا حکم دیا، تو انہوں نے رب العالمین کے سامنے سر تسلیم خم کردیا۔