سورة البقرة - آیت 128
رَبَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اے ہمارے رب، ہمیں اپنا اطاعت گذار بندہ بنا، اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کا اپنا اطاعت گذار بنا اور ہمیں ہماری عبادت (١٩٠) کے طریقے سکھا دے، اور ہمیں بخش دے، بے شک تو ہی بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
190: مناسک سے مراد یا تو حج کے اعمال ہیں جیسا کہ سیاق و سباق سے پتہ چلتا ہے یا اس سے مراد پورا دین اور ساری عبادات ہیں کیونکہ کہ نسک کا لغوی معنی تعبد ہے یعنی عبادات کرنا۔