سورة التوبہ - آیت 116
إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللَّهِ مِن وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
بلا شبہ آسمانوں اور زمین کی بادشاہت (٩٣) اللہ کے لیے ہے، وہی زندگی اور موت دیتا ہے، اور اللہ کے علاوہ تمہارا کوئی یارومددگار نہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(93) جب اللہ تعالیٰ آسمانوں اور زمین کا بادشاہ ہے، زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے تو پھر اس کے علاوہ کسی کی پرواہ نہیں کرنی ہے کسی سے ڈرنا نہیں ہے، اور دنیا کا بڑے سے بڑا انسان بھی اگر اللہ کا دشمن ہے تو اس سے دوری اختیار کرنا واجب ہے، اس ایمان و یقین کے ساتھ کہ مؤمن کا اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہے اور نہ مددگار، اور اللہ کی مشیت کے بغیر کوئی اس کا ایک بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔