سورة التوبہ - آیت 88

لَٰكِنِ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ جَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ وَأُولَٰئِكَ لَهُمُ الْخَيْرَاتُ ۖ وَأُولَٰئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

لیکن رسول اور ان کے ساتھ اہل ایمان نے اپنے مال اور اپنی جان کے ذریعہ جہاد کیا (67) انہی کے لئے ہر قسم کی بھلائی ہے اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

67۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا کہ اگر منافقین جہاد میں شریک نہیں ہوئے تو کیا ہوا، اس ذمہ داری کو تو مسلمانوں نے بطریق احسان نباہا ہے جو ان سے ہر اعتبار سے بہتر ہیں، اور جن کی نیتیں خالص ہیں۔