سورة التوبہ - آیت 68
وَعَدَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اللہ نے منافقین مردوں اور منافقین عورتوں اور کافروں سے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے، جس میں وہ ہمیشہ کے لیے رہیں گے، یہی سزا ان کے لیے کافی ہوگی، اور اللہ نے ان پر لعنت بھیج دی ہے اور ان کے لیے دائمی عذاب ہوگا
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
آیت 68 میں ان کا اخروی انجام بتایا گیا کہ جہنم ان کا ٹھکانا ہوگا اور یہ سزا ان کے لیے کافی ہوگی، اور ان پر اللہ کی لعنت برس رہی ہوگی، اور جس عذاب میں وہ مبتلا ہوں گے وہ دائمی ہوگا کبھی ختم نہ ہوگا۔ العیاذ باللہ۔