سورة الانفال - آیت 71

وَإِن يُرِيدُوا خِيَانَتَكَ فَقَدْ خَانُوا اللَّهَ مِن قَبْلُ فَأَمْكَنَ مِنْهُمْ ۗ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اگر وہ لوگ آپ کے ساتھ خیانت (61) کرنا چاہیں گے، تو وہ اس کے پہلے اللہ کے ساتھ خیانت کرچکے ہیں جس کی وجہ سے اس نے مومنوں کو ان پر مسلط کردیا تھا، اور اللہ بڑا علم والا، بڑی حکمتوں والا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(61) رسول اللہ (ﷺ) کو کہا جارہا ہے کہ اگر یہ مشرکین فدیہ دے کر جان چھڑا لیں اور بظاہر اسلام کا اعلان کر کے آپ کو دھو کہ دینا چاہیں اور مکہ پہنچ کر کفر کی طرف لوٹ جائیں تو آپ اس کی پرواہ نہ کیجئے اور ڈریئے نہیں انہوں نے پہلے بھی کفر وشرک کا ارتکاب کر کے اللہ کے ساتھ خیانت کی تھی اللہ نے انہیں آپ کا قیدی بنا دیا اگر پھر ایسا کیا تو دوبارہ ان کا نجام ایسا ہی ہوگا اور انہیں کفر کی ذلت کے ساتھ قید وبند کی ذلت سے دوچار ہونا پڑے گا۔