سورة الانفال - آیت 51

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيكُمْ وَأَنَّ اللَّهَ لَيْسَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

یہ ان اعمال کی سزا ہے جو تم نے ماضی میں کیا تھا اور بے شک اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

یعنی جب ان کی موت آئی تو فرشتے ان کے چہروں اور پیٹھوں پر کوڑے بر سارہے تھے اور ایک رائے یہ ہے کہ ایسا قیامت کے دن ہوگا جب کفار جہنم کی طرف ہنکائے جائیں گے، حافظ ابن کثیر کہتے ہیں کہ اگرچہ اس آیت کا تعلق واقعہ بدر سے ہے لیکن یہ حکم تمام کافروں کو شامل ہے جیسا کہ اللہ نے سورۃ انعام آیت (93) میں فرمایا ہےİوَالْمَلَائِكَةُ بَاسِطُو أَيْدِيهِمْĬ کہ فرشتے اپنے رب کے حکم سے انہیں مارر ہے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان سے کہے گا یہ تمہارے ہی کئے کا نتیجہ ہے۔