سورة الانفال - آیت 8

لِيُحِقَّ الْحَقَّ وَيُبْطِلَ الْبَاطِلَ وَلَوْ كَرِهَ الْمُجْرِمُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تاکہ حق (5) کو غالب اور باطل کو نیست و نابود کردے، اگرچہ مجرمین ایسا نہیں چاہتے ہیں

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(5) اس آیت کریمہ میں اللہ نے لشکر قریش سے مڈ بھیڑ ہونے کی حکمت ومصلحت بیان کی ہے کہ اللہ چاہتا تھا باطل کی کمر توڑ دے اور دین حق کے پاؤں ہمیشہ کے لے جم جائیں۔