سورة الاعراف - آیت 200
وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور اگر کوئی شیطانی وسوسہ آپ کو اکسائے تو اللہ کے ذریعہ پناہ (129) مانگئے، بے شک وہ سب سے بڑا سننے والا، سب سے زیادہ جاننے والا ہے
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(129) اور اگر شیطان آپ کو ان کی نادانی اور بد سلوکی پر ان کے خلاف ابھارے اور غصہ دلائے اور دل میں وسوسہ پیدا کرے کہ عفو و درگزر اور نیکی کی راہ چھوڑ دیجئے تو فو را اللہ کے ذریعہ مردود شیطان سے پناہ مانگئے اور دعا کیجیئے کہ اللہ اسے آپ سے دور کر دے کیونکہ شیطان کے فتنوں سے بچنے کا یہی ایک راستہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجائے۔